• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران یورپی ممالک سے مذاکرات کیلئے تیار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپرویلڈ کیمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی ترقی میں ایران کے کردار کی اہمیت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو حل کرنے کے لیے سفارتکاری کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جی 7 ممالک کی جانب سے خطے کے عدم استحکام کے حوالے سے بیان کو رد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ہماری تکنیکی اور صنعتی ضروریات اور عالمی حقوق اور پابندیوں کے مطابق ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید