ٹنڈو الہ یار میں چند روز قبل پولیس لائن حاضر ہونے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایک ہفتہ قبل 3 خواتین کو بغیر کسی کیس کے تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔
سول جج نے تھانے پر چھاپا مار کر تینوں خواتین کو بازیاب کروایا تھا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مہران ٹاؤن کے حلقے سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج جرگہ ممبران کی اہم نشست ہوگی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے۔
نوشہرو فیروز میں ایک غیرقانونی پیٹرول پمپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود ایک آئل ٹینکر، شادی ہال ،تین مکان اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا، ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔
آئی جی پی، کے پی نے کہا کہ عباسہ خٹک اور آس پاس سمیت پنجاب بارڈر کے ساتھ تمام عارضی پناہ گاہیں ختم ہوں گی۔
اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار اور کچے کےڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں، کوئی اور نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔
گرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملہ پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔