• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی ویڈیو نے مودی اور ٹرمپ کو ہولی پر اکٹھا کردیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک دوسرے کے ساتھ ہولی منانے کی حقیقت سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور کرکٹر ویرات کوہلی کو ہولی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں یہ عالمی شخصیات ایک دوسرے پر گلال لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ حقیقت میں ہولی منا رہے ہیں۔

درحقیقت یہ تمام تصاویر اور ویڈیوز مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence - AI کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مودی اور ٹرمپ کو ایک دوسرے پر رنگ لگاتے اور قہقہے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دیگر عالمی رہنما بھی اس رنگا رنگ تقریب کا حصہ بنتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک 93 ہزار سے زائد ویوز آ چکے ہیں۔

اس ویڈیو میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دکھایا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید