• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدی

فائل فوٹو صدر الدین راشدی
فائل فوٹو صدر الدین راشدی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

کراچی میں صدرالدین راشدی نے حلیم عادل شیخ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جی ڈی اے عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لال مالہی جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، وہ کامیاب ہو کر پہلی قرارداد 6 نئی کینالز کے خلاف لائیں گے۔

صدرالدین راشدی نے مزید کہا کہ ہم سندھ اور دریائے سندھ کو بچانے نکلے ہیں، لال مالہی امن و امان، بیروزگاری، کرپشن اور ناانصافی پر آواز بلند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق بڑے پیرپگارا کا مؤقف واضح تھا، سندھ کی عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

جی ڈی اے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ 6 نئی کینالز پر تحریک انصاف کا موقف سب کو معلوم ہے، ڈاکٹر عارف علوی نے بحیثیت صدر اس پر دستخط نہیں کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبے پر قابض رہی تو نہ اسپتال، نہ دریا ،نہ ہی اسکول بچیں گے۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ارسا ایکٹ پر عارف علوی نے سندھ کے مفادات کے باعث دستخط نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، پی ٹی آئی نے نہروں کی تعمیر کیخلاف پہلے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔

قومی خبریں سے مزید