• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ ریلیف دینے میں ناکام، خوردنی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نصف رمضان المبارک گز ر گیا لیکن مہنگائی کی مصنوعی لہر پر قابو نہ پایا جاسکا، خوردنی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،غیر معیاری پھل ،سبزیاں ،گوشت ،مرغی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب اور متوسط طبقے کی عوام کی قوت خرید جواب دے گئی،تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے آغاز سے ہی گرانفروش دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور مہنگے داموں خوردنی اشیا فروخت کررہے ہیں ،مارکیٹ سروے کے مطابق سبز یاں ،دالیں ،مصالحہ جات،پھل،مرغی،گوشت،دودھ، بیکری آئٹمز سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے اور سرکاری نرخ سے پر چیز 100 فیصد زائد پر فروخت کی جارہی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قابل افسو س امر ہے کہ انتظامیہ گرانفروشی پر قابو نہیں پا سکی گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور وہ مہنگے داموں خوردنی اشیا فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے نہ تو دکاندار اور نہ ہی ریڑھی بان سرکاری نرخ نامہ کی پابندی کرتے ہیں سب نے اپنے الگ الگ ریٹ مقرر کیئے ہوئے ہیں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخنامے سے زائد ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گرانفروشوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں پابندی نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید