کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے تاحال اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل 6 روزسے معطل ہے جبکہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین گزشتہ روز بحال کر دی گئی تھی۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ کچھِی کے علاقے میں دہشت گردی سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کاکام جاری ہے۔
ٹرین سروس کی معطلی سے ریلویز کو روز 10 سے 15 لاکھ روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے دہشت گردوں نے ریلوے ٹریکس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے جبکہ تباہ شدہ ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے۔