جعفر ایکسپریس واقعے پر وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے استعفے کا سوال پوچھ لیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن سیکیورٹی لیپس کی ذمے دار آپ کو قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے؟
اس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کو بڑا سکیورٹی لیپس قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔