• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین



ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا بیان ایف آئی اے سائبر کرائم کو ریکارڈ کروا دیا ہے، ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

کراچی میں ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے، ملزمان نے مجھ سے صرف واٹس ایپ پر ہی رابطہ کیا تھا، مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے واٹس ایپ سے کیسے ملزمان کو پکڑا جائے گا؟

نادیہ حسین نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ ایف آئی اے دفتر میں شکایت جمع کرنا ضروری ہوتا ہے، عوام سے کہوں گی کہ ڈریں نہیں شکایت ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ایف آئی اے حکام کو جعلی کال پر تمام معلومات فراہم کردی ہے، کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی،
میرے علم میں نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کروانی تھی، اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ جعل سازوں سے لوگوں کو بچایا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید