• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس تا حال جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی انتہائی اہم میٹنگ چل رہی ہے، تمام اراکین پارلیمنٹ کو موجودہ صورتحال پر بریف کیا جانا ضرو ری ہے، بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام اراکین کو بریف کیا جانا بہت ضروری  ہے، سب سے اہم بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا جانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید