• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ چین کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس رواں ماہ سفارتی خیرسگالی کے لیے چین کا دورہ کرینگے۔ پڑوسی ملک انڈیا سے سفارتی تعلقات خراب ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ خطے میں نئے دوست بنا رہی ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ محمد یونس کے میڈیا سیکریٹری شفیق العالم نے اتوار کو دورے پر بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ’بنگلہ دیش کا مقصد اس دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعلق وسیع مسائل پر بات چیت ہوگی۔