صنعا (اے ایف پی)المسیرہ ٹی وی نے گزشتہ روز دکھایا کہ یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں میں امریکی حملوں میں درجنوں افراد کی شہادت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ دارالحکومت صنعا میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور اسالٹ رائفلیں لہراتے ہوئے مرگ بر امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے جبکہ صعدہ، دمار، حدیدہ اور امران میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کی اپیل باغی گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کی تھی۔ دارالحکومت میں السبین اسکوائر پر مظاہرین کے سمندر نےیمنی اور فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔