• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں 11.8 فیصد اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 11 اعشاریہ 8  فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں فروری2025ء میں 6 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اس کے علاوہ نجی شعبے میں فروری میں 7 اعشاریہ 32 کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی سرکاری شعبے سے فروری میں 1 اعشاریہ 24 کروڑ ڈالرز نکالے گئے۔

رواں مالی سال جولائی تا فروری ملک میں 1 اعشاریہ  40 ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔

اس دوران نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 14 اعشاریہ 3 فیصد کے اضافے سے 1 اعشاریہ 36 ارب ڈالرز رہی جبکہ مالی سال کے 8 ماہ میں براہِ راست سرمایہ کاری 41 فیصد بڑھ کر 1 اعشاریہ 61  ارب ڈالرز رہی۔

اسٹاک مارکیٹ سے 8 ماہ میں 25  اعشاریہ 36  کروڑ ڈالرز بیرونی سرمایہ کاروں نے نکالے، سرکاری شعبے میں مالی سال کے8 ماہ میں 4 اعشاریہ 26 کروڑ  ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

تجارتی خبریں سے مزید