• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس واقعے کے 8 زیرِ علاج زخمی سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج  زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔

11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔

16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید