• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے مقاصد بتا دیے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 19 تا 22 مارچ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفد میں نائب وزیرِاعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنما تجارت کے فروغ، شراکت داری، اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید