• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو سپردِ خاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کے طویل القامت شخص کا اعزاز رکھنے والے نصیر سومرو کو ان کے آبائی قبرستان کڑی عطاء محمد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیرسومرو پھیپھڑوں اور جوڑوں میں درد کے عارضے میں مبتلا تھے۔

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔

انہیں دراز قد کی وجہ سے حکومت نے قومی ایئر لائن میں ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

نصیر سومرو گزشتہ روز شکارپور میں انتقال کر گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید