• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

عدالت نے صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

وکیلِ صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

دورانِ سماعت ملزم کے والد نے کمرۂ عدالت میں شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار ملزم کے والد کو کھینچ کر باہر لے گئے۔

کیس پر عدالتی کارروائی کے دوران ملزم ارمغان نے والد کی جانب سے دیے گئے نئے وکیل کو ماننے سے انکار کر دیا۔

ملزم ارمغان نے اپنے والد سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں ملزم ارمغان کے وکیل طاہر الرحمٰن تنولی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ملزم ارمغان نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ملزم ارمغان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید