• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں، شازیہ مری

امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل
امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی رہنما و ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان میں نیشنل سیکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیکیورٹی بریفنگ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کےلیے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا لہو شامل ہے، ہم اپنی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ افسوس کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس اہم ترین مسئلے پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات اور سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھنا ہوگا۔ ہمیں مل کر دہشتگردی اور انتہاپسندی کو شکست دینی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید