وومن یونیورسٹی مردان، بخشالی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسگی کے واقعے میں ملوث یونیورسٹی کے سیکیورٹی افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے اعلامیہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی افسر انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔
ترجمان وومن یونیورسٹی مردان کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔