اسلام آباد (محمد صالح ظافر) سینیٹ سیکریٹریٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں شرکاء نے دہشت گردی کے انسداد اور اس راہ میں دی جانےو الی قربانیوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سینیٹ سیکریٹری امجد پرویز اور مختلف پارلیمانی گروپس کے رہنمائوں اور سفارت کا ر و ں نے شرکت کی۔ غیر ملکی وفد نے اسمبلی کے انتظا ما ت کی تعریف کی اور ان کی رائے تھی کہ پاکستان میں جمہور یت کیلئے راہیں روشن ہیں اور ایسے اسٹیک ہولڈرز موجود ہیں جو جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ شرکاء نے اپنے اپنے ملک کے رجحانات پر بھی تبادلہ خیال۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کی کامیا بیو ں پر بھی بات کی۔ وہ پاکستان میں ہونے والی ترقی اور مختلف شعبو ں کے فروغ سے متاثر نظر آئے۔ اس مو قع پر چینی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چین کے دورے کی دعوت دی۔ چینی سفیر نے مہمانوں کو یاد دہانی کرائی کہ پاک چین اقتصادی راہداری طے شدہ وقت پر مکمل کی جائے گی۔ تقریب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اعتز از احسن اور پی ٹی آئی اے کے رہنمائوں نے شرکت نہیں کی۔