• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرِ علاج پوپ فرانسس کا عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسپتال سے نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس نے بذریعہ خط عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اٹلی کے اخبار کو لکھے گئے خط میں ذمے دارانہ صحافت پر بھی زور دیا اور کہا ہے کہ صحافی کے الفاظ صرف الفاظ نہیں ہوتے بلکہ وہ حقائق ہوتے ہیں جو انسانی ماحول کو بناتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں، الفاظ اور زمین کو فتنے فساد سے پاک کرنا ہے، جنگ صرف تباہی برپا کرتی ہے ہمیں تنازعات کا حل پیش کرنا ہے۔

مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ بیماری کے ان لمحات کے دوران عالمی جنگ زیادہ غیر معقول لگ رہی ہے۔

88 سالہ پوپ اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید