• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پوپ فرانسس کی اسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
پوپ فرانسس کی اسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آںے کے بعد ویٹیکن نے ان کی اسپتال سے پہلی تصویر جاری کر دی۔

ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبعیت اب بہتر ہے۔ 

ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں پوپ فرانسس کو اپنے مخصوص لباس میں ملبوس اسپتال کی عبادت گاہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ سے زیرِ علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار پوپ فرانسس نے اسپتال کی عبادت گاہ میں اجتماعی دعا کروائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 مارچ کو زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اپنے پہلے آڈیو پیغام میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

88 سالہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید