• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کی دانش تیمور کے بیان پر خاموشی، مداحوں کی تنقید

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اداکارہ عائزہ خان کو شوہر دانش تیمور کے 4 شادیوں سے متعلق بیان پر خاموشی اختیار کرنی مہنگی پڑ گئی، مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنانا ڈالا۔

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے حالیہ بیان میں اسلامی تعلیمات کے مطابق چار شادیوں کی اجازت کی حمایت کی ہے، جو سوشل میڈیا پر زبردست بحث کا باعث بن گیا ہے۔ 

ان کا یہ بیان تقریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے اور کئی صارفین خاص طور پر خواتین اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ عائزہ خان نے دانش تیمور کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، حالانکہ یہ بات لائیو ٹی وی پر ان کے سامنے کی گئی تھی۔

عائزہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے، کچھ صارفین نے ان کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے ان کی خوبصورتی، اعتماد اور خودمختاری کو سراہا، انہیں وقار اور مضبوطی کی علامت قرار دیا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان کو دانش تیمور کے بیان پر جواب دینے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب ہماری حمایت کے بعد دانش کو معلوم ہو جائے گا کہ عائزہ کے پیچھے کتنی مضبوطی سے لوگ کھڑے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اب مجھے سمجھ آیا کہ انہوں نے اپنا سرنیم خان سے تبدیل کر کے دانش کیوں نہیں کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ انہوں نے چار شادیوں کا ذکر کیا، بلکہ ان کا لفظ فی الحال استعمال کرنا اصل پریشانی کی بات ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

کچھ مداحوں نے عائزہ کو دانش تیمور سے علیحدگی اختیار کرنے تک کا مشورہ دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید