• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور کا ناقدین کو کرارا جواب


پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنی شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور ان کی انسٹاگرام پر 8.3 ملین فالوورز کے ساتھ ایک مضبوط فین بیس ہے۔

رمضان المبارک کے دوران دانش تیمور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں، جہاں وہ روزانہ مختلف مشہور شخصیات سے گفتگو کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران عدنان فیصل نے دانش تیمور سے سوال کیا کہ وہ اپنی اداکاری پر تنقید کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس کے جواب میں دانش تیمور نے بے باک انداز میں کہا کہ میں پیچھے مڑ کر ناقدین کی باتوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی بار یہ بات کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، وہ لوگ بس ویوز کے لیے ایسا کرتے ہیں اور میرے فینز کو بھی اس سب سے کوئی غرض نہیں۔ 

دانش تیمور نے کہا میں گزشتہ 18 سال سے اس انڈسٹری کا حصہ ہوں اور اس نظام کو اندر سے جانتا ہوں، آج کل ہر کوئی یوٹیوب پر بیٹھ کر ڈراموں پر تنقید کر رہا ہے، حالانکہ ان کا میڈیا انڈسٹری یا ڈراموں سے کوئی تعلق نہیں، میں انہیں کبھی سنجیدہ نہیں لیتا اور نہ ہی لوں گا۔

دانش تیمور کے اس مؤقف پر ان کے مداحوں نے ان کی بھرپور حمایت کی اور ان کے اس پُراعتماد اور حقیقت پسندانہ جواب کو سراہا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید