• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

برطانیہ میں قومی ایئر  لائن سمیت دیگر  پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔

 برطانوی ایئر  سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔

 اجلاس میں کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید