وزیر داخلہ محسن نقوی کانفرنس کال پر دوسرا آدمی کون تھا؟ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کو جواب دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان جاننا چاہ رہی ہیں کہ کانفرنس کال پر دوسرا کون تھا، کانفرنس کال پر دوسرا آدمی ہماری جانب سے سہیل آفریدی تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر لمحے اور منٹ کے حساب سے اپ ڈیٹ سے آگاہ کر رہے تھے، میرے ساتھ ان لوگوں کے بندوں کے علاوہ کانفرنس کال پر سہیل آفریدی تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ علیمہ خان چاہ رہی تھیں کہ نام لینا ہے، میں نے وہ نام لے لیا ہے۔