• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید