جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپانی ٹیم ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف جیت کے ساتھ کوالیفائی کیا۔
بحرین کے خلاف جاپان نے دو صفر سے فتح حاصل کی، بحرین کے خلاف کامیابی کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن لی۔
واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکے ہیں۔