• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ خالی، توقیر شاہ ہی پرنسپل سیکریٹری کا کام کریں گے

توقیر شاہ : فوٹو فائل
توقیر شاہ : فوٹو فائل

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے، توقیر شاہ ہی پرنسپل سیکریٹری کا کام کریں گے۔

 کابینہ ڈویژن نے آفس آرڈر جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام سرکاری خط و کتابت مشیر برائے وزیر اعظم آفس توقیر شاہ کے ذریعے ہو گی۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹریز اور دیگر افسران سمریاں مشیر توقیر شاہ کے ذریعے بھیجیں گے، وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر دفاتر بھی اسی طریقہ کار کے تحت، نوٹس، پیپرز، کارسپنڈنس کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل پرنسپل سیکریٹری اسد الرحمان گیلانی کو عہدہ سے ہٹایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید