• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا سب سے خوشحال ملک قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے انٹرنیشنل ڈے آف ہیپی نیس کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025ء میں فن لینڈ کو مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے۔

 یہ رپورٹ 140 سے زائد ممالک میں عوامی سروے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جس میں معاشرتی سہولتوں، صحت، آزادی، بدعنوانی کے تصور اور مجموعی قومی پیداوار (GDP) جیسے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔

فن لینڈ نے 0 سے 10 کے اسکیل پر 7.74 کا اسکور حاصل کر کے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ معاشیات جان ایمانوئل ڈی نیوے کے مطابق فن لینڈ کے لوگ امیر، صحت مند اور قدرت سے جُڑے ہوئے اور اپنی زندگیوں سے مطمئن ہیں۔

دیگر خوش حال ممالک میں ترتیب کے لحاظ سے ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن، نیدرلینڈز، کوسٹا ریکا، ناروے، اسرائیل، لکسمبرگ اور  میکسیکو شامل ہیں۔

یہاں کوسٹا ریکا اور میکسیکو نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے، جبکہ امریکا اپنی تاریخ کی کم ترین 24 ویں پوزیشن پر چلا گیا اور برطانیہ 23 ویں نمبر پر رہا۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025ء میں بھارت نے 126 ویں مقام (2024ء) سے 118 ویں نمبر پر ترقی کی ہے، مگر یہ اب بھی کئی جنگ زدہ ممالک جیسے کہ یوکرین، موزمبیق اور عراق سے پیچھے ہے۔

جنوبی ایشیاء میں خوش حال ترین ممالک میں پاکستان 109 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

 افغانستان مسلسل سب سے ناخوش ملک قرار پایا ہے، جس کی بنیادی وجہ عورتوں کی مشکلات اور بنیادی حقوق کی عدم دستیابی بتائی گئی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید