ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 1 زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو جنید درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
اس کے علاوہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔