• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ: امریکیوں کی خوشیوں میں کمی آنے کی وجہ سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکا کے شہریوں کی خوشیوں میں کمی آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

نئی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق امریکا میں شہریوں کی خوشی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں سال دنیا کے خوش ترین 147 ممالک کی فہرست میں امریکا کا 24 واں نمبر ہے۔

امریکی شہریوں کی خوشیوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ اکیلے کھانا کھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں امریکا میں اکیلے کھانا کھانے والوں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

2023ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر 4 میں سے 1 امریکی شہری اکیلے کھانا کھاتا ہے، اس سروے رپورٹ کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر اکیلے کھانا کھانا شہریوں کی خوشی میں کمی کی وجہ ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا میں زندگی سے مایوس ہو کر منشیات کا استعمال کرنے اور خودکشی کرنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ، تنہائی کا بڑھتا ہوا احساس اور لوگوں کا اکیلے کھانا کھانے کا بڑھتا ہوا رجحان امریکی قوم کی مجموعی صحت کو نمایاں طور پر متاثر کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید