• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں جعلی پستول دکھا کر اسلحہ ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی، صدر میں لکی اسٹار کے قریب لوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ملزمان جعلی پستول لے کر اسلحے کی دکان میں داخل ہوئے تھے۔

اس دوران ملزم اور دکاندار گتھم گتھا ہو گئے، ملزم کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دکاندار نے چھین لیا۔

پولیس کے مطابق دکاندار نے موقع ملتے ہی ملزم پر فائرنگ کر دی جس سے وہ فوری دم توڑ گیا۔

ملزم نے اسلحہ ڈیلر سے اصلی پستول لے کر دکاندار پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ مارکیٹ کے ڈیلر نے ڈاکوؤں کو گھیرا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

قومی خبریں سے مزید