کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا ،اس حوالے سے سندھ اور کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے، مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی،علامہ صادق جعفری،مختار امامی،علامہ مبشر حسن اور دیگر نے خطاب کیا، خوجہ مسجد کے باہر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل مسلسل بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ، وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں درجنوں شہری شہید ہوگئے،اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموش ہیں،علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آج ہم سب سرکار مدینہ کی امت پر جو غزہ میں ظلم ہو رہے ہیں ان سے یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں۔