کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ یوسف گوٹھ میں آگ لگنے کے واقعہ میں 4بسیں جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ حب ریور روڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب پارکنگ یارڈ میں کھڑی ہوئی بسوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عملے نے 2گاڑیوں کے ہمراہ ڈیڑھ گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آتشزدگی کے دوران 4بسیں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔