حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سپر ہائی وے پرانے ٹول پلازہ کے قریب ہفتہ کی شب نامعلوم تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 40سالہ موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جامشورو تھانے کی حدود میں سپرہائی وے ایم نائین موٹر وے پر پرانے ٹول پلازہ کے قریب ہفتہ کی شب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر جانے والا 40سالہ اقبال کلہوڑو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع پر موٹر وے اور جامشورو پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ایدھی رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کر دی ہے۔