کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ،سڑک سے نومولود بچہ کی لاش برآمد کی گئی ،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانہ کی حدود کورنگی 5 نمبر ناظم ماڈل پارک کے قریب سروس روڈ سے نومولود بچہ کی لاش برآمد کی گئی ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر نومولود کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں سے لاش کو بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرد خانہ منتقل کردیا گیا ۔