کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں جمعہ کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا کانسٹیبل ایک شیرخوار بچی کا باپ اور سات بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا ۔ مقتول کانسٹیبل کے بڑے بھائی کے مطابق مقتول واجد کی تقریباً ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کی ایک سال کی بچی ہے جبکہ مقتول پانچ بھائی اور دو بہنوں میں چوتھے نمبر پر تھا ۔مقتول کانسٹیبل واجد کا آبائی تعلق سوات سے تھا ۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایک طرف اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارا بھائی شہید ہوا اور شہید کبھی مرتا نہیں ہے تاہم اس کی ہم سے جدائی پر افسوس بھی ہے۔