• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید کانسٹیبل واجد خان کی نماز جنازہ ادا کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میٹروول کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل واجد خان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان ، ڈی آئی جیز ساؤتھ ، ویسٹ ، ایس ایس پیز کیماڑی ، ویسٹ سمیت اے آئی جیز، ویلفیئر و ایڈمن اور دیگر سینئر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ، نماز جنازہ میں شہید کانسٹیبل کے ورثا ، عزیز و اقارب ، دوست احباب سمیت اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ، آئی جی سندھ نے شہید کے ورثاء سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا اور فاتحہ خوانی کی ، شہید کانسٹیبل کی دوسری نماز جنازہ سائٹ ایریا میں گھر کے قریب گراؤنڈ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ، دوسری نماز جنازہ میں بھی شہید کانسٹیبل کے ورثا، عزیز و اقارب، دوست احباب سمیت اہلیان علاقہ سمیت دیگر شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مقامی قبرستان میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید