آج اکیس رمضان کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللّٰہ وجہ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے۔
کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔
جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ شہر میں جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔