سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانا لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔
سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔
بعدازاں شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او، ڈی پی او اور پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی جس کے بعد دونوں جسدِ خاکی ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیے گئے۔