• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید، مشال یوسفزئی کی درخواستِ ضمانت، وکیل سے آج ہی دلائل طلب

مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو
مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران وکیل فیصل ملک نے 8 اپریل تک مزید وقت طلب کر لیا۔

وکیلِ صفائی کا مؤقف تھا کہ وہ 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست پر اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ وکیلِ صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی ہے، اب وکیلِ صفائی کو مزید وقت نہ دیا جائے۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیلِ صفائی سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔

قومی خبریں سے مزید