• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ارتھ آور، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند

پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئیں۔

اسلام آباد میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند کی گئیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال ارتھ آور توانائی اور پانی کے تحفظ کی اپیل کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج رات 8:30 سے 9:30 زمین کے نام وقف کیا جائے گا۔ 

آرتھ آور مناتے ہوئے اسلام آباد میں متعدد اہم مقامات پر ایک گھنٹے کےلیے غیرضروری بتیاں بند کی گئیں۔ ایوان صدر، وزاراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ 

سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈی چوک، پاک چائنا دوستی مرکز پر بتیاں بند کی گئیں۔ کنونشن سینٹر اور جناح ایونیو میں بھی غیر ضروری بتیاں ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئیں۔ 

کراچی میں موہٹہ پیلس اور او آئی سی سی آئی کی عمارت پر بھی ایک گھنٹہ زمین کے نام کیا گیا۔ 

لاہور میں اہم عمارتوں میں زمین کے نام ایک گھنٹے کیلئے وقف کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی، الحمرا، لاہور آرٹس کونسل، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ پر لائٹس بند کی گئیں۔ 

قومی خبریں سے مزید