ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی بھرپور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
کراچی میں مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے شروع ہو کر حسینیہ امامیہ امام بارگاہ کھارادر پر اختتام کو پہنچا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ ریحان حیدر رضوی نے خطاب کیا، مرکزی جلوس نمائش سے برآمد ہوا جہاں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے گئے تھے، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات کیے گئے تھے، مرکزی جلوس نے نماز ظہرین کے بعد باقاعدہ سفر کا آغاز کیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
مرکزی جلوس کے پیش نظر گرو مندر، ایم اے جناح روڈ سے نمائش تک سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے متبادل راستہ فراہم کیا گیا تھا۔ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچا۔