پاکستان نے حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
افغانستان کےلیے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ایک بیان میں کہا کہ
افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی سےکابل میں ملاقات ہوئی ہے۔
دورے کے دوران صادق خان نے افغانستان کے قائمقام وزیر تجارت نور الدین عزیزی سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صادق خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے فروغ کے عزم اعادہ کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فریقین نے دو طرفہ تعلقات کومزیدمستحکم کرنے کےلیے اعلی سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔