• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں فائرنگ سے 1  شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق  کندھ کوٹ کے علاقے اعوان محلے میں فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک اور شخص زخمی بھی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید