کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر تھانے کی حدود گل محمد گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ اکرم بروہی ولد محمد بخش جاں بحق ہو گیا،،دریں اثنا بلدیہ مشرف کالونی بلاک سی میں جھگڑے کےدوران فائرنگ سے پولیس اہلکار44 سالہ ضیاء اور اس کا بھائی 40 سالہ عامر ولد فتح زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق ملزم علی رضا نیول کالونی کا رہائشی ہے ، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 43سالہ نذیر احمد کو زخمی کردیا ،سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18سالہ امجد ولد ہدایت اللہ زخمی ہوگیا۔