جنگ اور جیو نیوز کے نمائندے اور سینئر صحافی مشتاق پراچہ کی تدفین نوشہرہ کلاں میں کردی گئی۔
مشتاق پراچہ 22 سال سے زائد عرصے سے جیو نیوز سے وابستہ تھے، وہ نوشہرہ پریس کلب کے صدر بھی تھے۔
مشتاق پراچہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں پرویز خٹک، صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمٰن ،اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین بھی شریک ہوئے۔