• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری راستے سے رواں برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

سمندر کے راستے رواں برس برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 6 کشتیوں سے341 تارکین وطن کی آمد کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 25 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق انگلشن چینل عبور کرکے آنے والوں کی تعداد مختصر وقت میں 5 ہزار تک پہنچی ہے جبکہ گزشتہ برس 5 ہزار تارکین وطن کی آمد کا نمبر 31 مارچ کو مکمل ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں 2024ء میں4 ہزار 43 اور 2023ء میں3 ہزار 683 تارکین وطن برطانیہ آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک دن میں سب سے زیادہ 592 تارکین وطن 2 مارچ کو11 کشتیوں سے برطانیہ پہنچے تھے جبکہ سمندر کے راستے رواں برس برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 5 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کوسٹ گارڈ کے مطابق بدھ اور جمعرات کو 2 تارکین وطن ہلاک بھی ہوئے، حکومت نے رواں ماہ سمندرسے آنے والوں کو روکنے کےلیے فرانس سے روڈ میپ پردستخط کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید