یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات گئے یوکرین پر 500 ڈرونز اور 40 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی اور شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ روسی حملوں سے ظاہر ہے روس جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 26 اور 27 دسمبر کی درمیانی شب روس نے یوکرین پر تقریباً 500 ڈرونز داغے، جن میں بڑی تعداد (Shaheds) ڈرونز کی تھی، جبکہ 40 میزائل بھی فائر کیے گئے، جن میں کنژال (Kinzhal) ایروبالسٹک میزائل شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔