گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نادرا آفس کے عملہ کا توہین آمیز رویہ کیوجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق شہری علی الصبح نادرا آفس میں شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آتے ہیں جبکہ نادرا آفس کا عملہ گھنٹوں لائن میں کھڑا کرکے انہیں مختلف اعتراضات لگا کر انہیں ٹرخا دیتے ہیں جبکہ سفارشی لوگوں کا کام جلدی کر دیا جاتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ شدید گرمی میں لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں باری آنے پر انہیں مختلف اعتراضات اور بہانوں کے ساتھ ٹرخا دیا جاتا ہے ،نادرا ذرائع کے مطابق کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جاتی محض الزام ہے